Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ایڈووکیٹ طاہر محمود عباسی کے ذریعے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ عدالت عالیہ اسلام آباد کے ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے جس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی اور حلف نامے میں دانستہ طور پر کوئی حقوق نہیں چھپائے گئے، اگر ان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات میں کوئی کمی یا خامی ہے تو وہ اس کی درستگی کے لیے تیار ہیں۔ لہٰذا ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -پرویز مشرف اپنی ہی جماعت کی قیادت سے مستعفی

شیئر: