خیبر پختونخوا: ایک کروڑ 53 لاکھ ووٹرز‘ پشاور سب سے آگے
پشاور: الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے ووٹرز کی تعداد جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور اس میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے ووٹرز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں خیبر پختون خوا سے ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں مرد 87 لاکھ 5 ہزار 831 اور خواتین 66 لاکھ 10 ہزار ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کا دارالحکومت پشاور ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہے جبکہ مردان میں 12 لاکھ 39 ہزار، سوات میں 11 لاکھ 93 ہزار، ایبٹ آباد میں 8 لاکھ 38 ہزار 726، بنوں میں 5 لاکھ 78 ہزار 872، بٹگرام میں 2 لاکھ 58 ہزار 155، بونیر میں 4 لاکھ 45 ہزار 474، چارسدہ میں 8 لاکھ 81 ہزار 17، چترال میں 2 لاکھ 69 ہزار 579، ڈی آئی خان میں 7 لاکھ 19 ہزار 985 اور دیگر علاقوں میں بتدریج تعداد کچھ کم ہے۔