امریکی تیل کمپنی سے 67ارب ریال کا مطالبہ
ریاض۔۔۔۔2سعودی خاندانوں نے ٹھیکے کی میعاد ختم ہوجانے کے باوجود زمین استعمال کرتے رہنے پر امریکہ کی مشہور تیل کمپنی سے 67ارب 292ملین ریال معاوضہ کا مطالبہ کردیا۔2015کے دوران سعودی خاندانوں کو قاہرہ میں بین الاقوامی ثالثی کے مرکز نے فیصلہ دیدیا تھا۔ فیصلہ یہ تھا کہ امریکی کمپنی انہیں اُن کی زمینیں استعمال کرنے کے بدلے 17.9ارب ڈالر کا معاوضہ دیگی۔ سعودی خاندانوں کے وارثوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا سے رجوع کرکے مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔سعودی خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاہدے کے بموجب 2005ء میں اپنی زمینیں واپس حاصل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم امریکی تیل کمپنی نے ان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ان کی زمینیں ناحق استعمال کیں۔