Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوروزون بجٹ کا مطلب’ ’یورپی یونین کا خاتمہ‘‘ ہو گا، پولینڈ

وارسا ۔۔۔ پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یوروزون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے متراد ف ہو گا۔ یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔ یورو کرنسی زون کے 19 رکن ہیں جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 ہے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔

شیئر: