Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ چیمپئینز ٹرافی ہمیشہ پاکستان میں رہے گی

 
لاہور: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اب ہمیشہ پاکستان کے قبضے میں رہے گی کیونکہ فیوچر ٹور پروگرام میں اس 8 ملکی ایونٹ کے بجائے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ منعقدکرانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹرافی جیتی تھی۔رواں سال اپریل میں کولکتہ میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے 2021میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔اگلے سال چیمپئینز ٹرافی کے بجائے مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ ہند میں شیڈول کیا جائے گا،اس وقت بی سی سی آئی ممبران کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ اب آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے فیوچر ٹور پروگرام میں چیمپئینز ٹرافی کے بجائے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو شیڈول میں شامل کیا گیا ہے اورباضابطہ اعلان کے بعد 8ملکی چیمپئینز ٹرافی کا سلسلہ بھی تمام ہوگیا۔ یوںگزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والا ایڈیشن آخری ثابت ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے مضبوط حریفوں کو حیران کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں پہلی بار یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا، آئندہ ٹورنامنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرفراز الیون کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور یہ ٹرافی اب ٹرافی ہمیشہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شوکیس کی زینت بنی رہے گی۔

شیئر: