قاہرہ۔۔۔مصر میں ایک خاندان کے سربراہ ورلڈ فٹ بال میچ دیکھنے میں اتنا مصروف تھا کہ اپنے گھر میں ڈکیتی کے دوران بیوی اور بچوں کے قتل سے بھی بے خبر رہا۔ واقعہ مصری دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہری روس اور مصر کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا مقابلہ دیکھنے گھر سے باہر تھا۔اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 38 سالہ بیوی اور 2بیٹیوںکو جن کی عمریں 14 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ڈکیتی کی اس واردات کے دوران گھر میں موجود 3لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی۔پولیس نے گھر کے قریب لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے سے چھان بین شروع کر دی ہے جس میں واردات کے وقت ایک خاتون اور ایک مرد کو فلیٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،تاہم مقامی شہری انہیں پہچان نہیں سکے۔