صنعاءکی بازیابی تک معرکے جاری رہیں گے، صدر ہادی
صنعاء...یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت صنعاءپر کنٹرول حاصل کرنے اور مکمل ریاستی اداروں کی بازیابی کےلئے مختلف محاذوں پر عسکری آپریشن جاری رہیں گے۔ انہوں نے عدن میں یمنی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افواج نے الحدیدہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر ہادی نے اس موقع پر سعودی عرب اور امارات کے ساتھ مستقبل میں شراکت اورتعاون کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔