Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے ڈرتے ہیں نہ کوئی خوف ہے،جہانگیر ترین

لودھراں... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی سے ڈرتے ہیں نہ خوف میں ہیں ۔مقابلہ کرنا جانتے ہیں ۔مجبوری ہے کہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر کوئی بات نہیں کروں گا ۔غیر مناسب بات ہے کہ شاہ محمود کی بات پر کمنٹ کروں۔پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کے کسی بھی لیڈر کی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے۔تحریک انصاف میں ایسی باتیں نہیں کی جاسکتیں۔ آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ڈیڈلاک ہوتے ہیں۔ ٹوٹے بھی ہیں چیزیں بنتی اور بگڑتی بھی ہیں۔جہانگیر ترین نے کہاکہ کوئی نہیں کہہ سکتاکہ میں اپنی ذات کےلئے کوشش کررہا ہوں۔ میں اور میرا بیٹا الیکشن نہیں لڑرہے۔میری اور میرے بیٹے کی مجبوری ہے کہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔میرا بیٹا برطانیہ میں آج بھی امتحان دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے عمران خان کا نظریہ پہلے اور ذات بعد میں ہے۔ نئے پاکستان کےلئے عمران خان کا وزیراعظم بننا لازم ہے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں میں ٹکٹوں کافیصلہ کرلیاجائے گا۔میری اور خان صاحب کی کوشش ہے کہ صرف انہیں ٹکٹ دیاجائے جو حلقہ جیت سکیں ۔ حلقے نہ جیتے تو عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ انہیں ٹکٹ دینے ہیں جوبقول عمران خان الیکشن کی سائنس جانتے ہیں۔جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود اور جہانگیر ترین کی ایکدوسرے پر لفظی گولہ باری

شیئر: