Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھرب پتی آزاد امیدوار

مظفر گڑھ ...پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے این اے 182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار محمد حسین عرف میاںمنا شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے ا ثا ثو ں کے باوجود ایک روپے کی بھی ٹیکس ادائیگی ظاہر نہیں کی گئی ۔محمد حسین نے 350 مربع اراضی، باغات، 3 گھر اور گھریلو سامان کی مالیت4کھرب 3ارب 77کروڑ روپے ظاہر کی۔ محمد حسین نے کہا کہ سیاسی نمائندے اپنے اثاثے چھپا کر انتخابات لڑتے ہیں جو قوم کو دھوکہ دیکر صادق اور امین نہیں رہتے ۔تمام سیاسی رہنماﺅں کے اثاثے منظر عام پر لانے کے لئے انہیں رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنی دولت ملک میں لا سکیں۔محمد حسین نے بتایاکہ تحصیل مظفرگڑھ میں ان کی ملکیت کے 5 علاقے لانگ ملانہ، تلیری، چک تلیری،لٹکراں اور 40 فیصد مظفرگڑھ شہر پر بااثر افراد نے غیرقانونی طور قبضہ کر رکھا تھا۔ چیف جسٹس نے 88سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 علاقوں کی زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 88 سال بعد انہیں ان کا حق دلایا۔
مزید پڑھیں:سابق وزیر رانا افضل سوئی گیس کے نادہندہ نکلے

شیئر: