Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر : پہاڑی سے گرنے والا ایشیائی اسپتال منتقل

عسیر.... شہری دفاع کے ریجنل ترجمان محمد عبدالرحیم نے بتایا کہ عسیر ریجن میں ریدان پہاڑی سلسلے میں پھنسے ایشیائی کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندے کے بارے میں شہری دفاع کواطلاع ملی تھی جس پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے پہاڑی کی چوٹی سے پھسل کر گرنے والے ایشیائی کو زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ بلندی سے گرنے کی وجہ سے اس کے دائیں پیر میں فریکچر ہو گیا تھا ۔ 
 
 

شیئر: