شاہ سلمان مرکز کیجانب سے یمنی عوام کےلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری
الحدیدہ .... شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کی کمشنری میں متاثرین کو امدادی اشیاءکی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الحدیدہ کمشنری میں 360 افراد کو اشیائے خورونوش کے 22273 پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے متاثرین کی امدادکے لئے اشیائے خورونوش کے علاوہ ادویہ اور زندگی کےلئے اہم اشیاءکی ترسیل شامل ہے ۔ مملکت کی جانب سے یمنی متاثرین کےلئے ابھی تک 262 امدادی منصوبے جاری ہیں ۔