ڈرائیونگ کی دنیا میں سعودی مرد و خواتین ایک صفحہ پر
اتوار 24جون 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة “ کی شہ سرخیاں
٭ ڈرائیونگ کی دنیا میں سعودی مرد و خواتین ایک صفحہ پر
٭ تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک پیداواری اضافے میں اوپیک کے نقش قدم پر، سعودی عرب چند روز بعد مارکیٹ کو لاکھوں بیرل پیٹرول فراہم کریگا
٭ حوثی امن و استحکام کو خطرات پیدا کرنے کیلئے ایران کا آلہ کار ہیں، اتحادی ممالک کے وزرائے اطلاعات
٭ شام نے جنوبی علاقوں میں معرکے تیز کردیئے، انتباہ نظر انداز، عراقی حکومت نے داعش کے دسیوں کمانڈر ہلاک کردیئے
٭ اگر ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو پوری دنیا کے غیض و غضب کا اسے سامنا کرنا پڑیگا، امریکی وزیر خارجہ
٭ نیویارک کی عالمی کانفرنس میں مملکت کی نمائندگی پیدائشی معذور سعودی لڑکی شیما کریگی
٭ ہجرت کے بحران نے یورپی یونین کو تقسیم کردیا، مشرقی یورپ کے ممالک کی جانب سے برسلز سربراہ کانفرنس کا بائیکاٹ
٭ 8ماہ کے دوران سعودی عرب میں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 13لاکھ تارکین گرفتار
٭ مزدوروں کو لوٹنے والے 2سعودی شہری ریاض میں گرفتار
٭ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے لڑنے میں ایتھوپیا کو تعاون دینگے، بحرین اور امارات
٭٭٭٭٭٭٭٭