شریف فیملی کے قریب بیورو کریٹس کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز
لاہور ...نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتہائی قریبی 23 بیورو کریٹس کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کر دی ۔ میں قومی احتساب بیورو لاہور نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ۔ نیب لاہور نے یہ اقدام ان بیوروکریٹس کی جانب سے کرپشن کے مختلف مقدمات میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے تناظر میں اٹھایاگیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق بیورو کریٹس کے ناموں کی حتمی فہرستیں تیار کر لی گئیں ۔ ان بیورو کرٹس کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز پولیس افسران سمیت کچھ مزید بیوروکریٹس کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ان بیورو کریٹس کو کسی بھی وقت تحقیقات کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔