فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں،نواز شریف
لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوپروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ جانیں ان کا کام جانے۔ پروپیگنڈہ کرتے رہیں،کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کلثوم نواز میری کی اہلیہ ہیں،کچھ ان کے بھی فرائض ہیں جو ادا کررہا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کو انفکیشن ہو گیا ۔ وہ بخار میں مبتلا ہیں، ا نہیں ابھی تک ہوش میں نہیں آیا۔ ڈاکٹر مسلسل اہلیہ کی طبعیت کاجائزہ لے رہے ہیں۔ایک ایک منٹ کی نگہداشت ہو رہی ہے۔ نواز شریف نے برطانوی اخبار کی رپورٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔