اب ایئرپورٹ پر آپ کے بیگ گم نہیں ہونگے؟
نئی دہلی۔۔۔۔۔طیارے سے اترنے کے بعد مسافروں کی سب سے بڑی فکراپنے سامان کی ہوتی ہے۔ملک کے 449ایئرپورٹس پر روزانہ 128بیگ ادھر ادھر ہوجاتے ہیں۔ سی ایس آئی آر سیری میں منعقدہ اسمارٹ کمیونی کیشن شعبے کے گرینڈ مقابلے میں نئی دہلی کے بھارتی ودیاپیٹھ کالج آف ٹیکنالوجی وبنگلور و کے آروی کالج آف انجینیئرنگ کی 6ٹیموں نے اس مسئلے کا حل پیش کیا۔ بنگلورو کی ٹیم کی قیادت سوپریت وائی ایس نے کی۔ٹیم نے اپنے پروڈکٹ میں پیسو آر ایف آئی ڈی ٹیگ کا استعمال کیا ۔ اس ٹیگ کے ذریعے بیگ کی اصلی حالت پر نظر رکھی جاسکے گی۔ بیگز کھونے کی صورتحال میں اس ٹیگ کی مدد سے آسانی سے تلاش کی جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی مسافر اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے بیگ کی اصل حالت پر نظر رکھ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں مسافروں کو بیگز کی صورتحال کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع بھی ملے گی۔ سوپریت نے بتایا کہ یہ ٹیگ محض 20سے 30روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسے مسافر اپنے ساتھ گھر بھی لے جاسکتے ہیں اور اپنی قیمتی اشیاء اورپالتو جانوروں کو بھی اس ٹیگ کے ذریعے ٹریک کرسکیں گے۔