Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگرمیں کباڑ کی دکان میں دھماکہ،4ہلاک

مظفر نگر۔۔۔۔اتر پردیش کے مظفر نگر کے سول لائن تھانہ علاقے میں سروٹ روڈ پر کباڑیئے کی دکان میں زودار دھماکہ ہوا جس میں کباڑیئے کے جسم کے پرخچے اڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی میرٹھ سے فوج اور اے ٹی ایس کی ٹیمیںاورسہارنپور سے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سول لائنز انسپکٹر نے بتایا کہ گاؤں کھڈا کے رہنے والے نوازش کے سروٹ روڈ پر مکان میں نثار کباڑیئے کی دکان چلاتا ہے۔ صبح 10بجے دکان میں پڑے اسکریپ اٹھا رہا تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں کباڑ کی دکان کے قریب پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں مالک مکان نوازش، نثار کباڑیہ،پڑوسی دکاندارتعظیم اور سامنے سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوارشہزاد نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں فوجی بم ہونے کے شبہ میں ڈی ایم نے میرٹھ چھاؤنی سے خصوصی بم اسکواڈ طلب کیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نثار کے جسم کے ٹکڑے چھت سے چپک گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی: گرگاؤں کی 3منزلہ عمارت میں آتشزدگی،نوجوان ہلاک

شیئر: