Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوا کے ساحل پر سیلفی زون کا قیام

پنجی۔۔۔۔گوا میں ساحل سمندر پر ڈوبنے اور مختلف حادثات پر قابو پانے کیلئے ساحل پر’’ نو سیلفی زون‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ ساحلوں پر موجود پتھریلے مقامات پر فوٹو گرافی نوجوان جوڑوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہے۔سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے بتایا کہ ساحل پر 24سیلفی زون قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں شمالی گوا میں باگاریور، ڈونا پالا جیٹی، سنکیرم فورٹ، انجنا، کیرم ، بامبولم وغیرہ ،جنوبی گوا میں ایگونڈا، بوگ مالو، ہولینٹ بائنا، جاپانا گارڈن ، کن گنم ، گلگی باغ، نال یونا (سبھی سمندری ساحل) شامل ہیں۔واضح ہو کہ 17جون کو سیلفی لیتے وقت تمل ناڈو کے رہنے والے 2سیاحوں کی موت ہوگئی تھی ۔ وزارت سیاحت کے افسران کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد نو سیلفی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -مظفر نگرمیں کباڑ کی دکان میں دھماکہ،4ہلاک

شیئر: