Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار کی خاطر بیوی کو بچی سمیت بے گھر کردیا

کپورتھلہ۔۔۔۔کار کی خاطر شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت گھر سے باہر نکالنے کے معاملے میں تھانہ سٹی کپورتھلہ کی پولیس نے ایک شخص کیخلاف کیس درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مختیار کور نے شکایت درج کرائی کہ شادی میں گھروالوں نے حیثیت سے زیادہ جہیز دیا تھا لیکن من پریت نے اسے زدوکوب کرکے گھر سے نکال دیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ من پریت نے پنچایت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ بیوی اور بچی کو ساتھ لے جائیگا لیکن ابھی تک نہیں لے گیا۔ وہ مسلسل جہیز میں کار کا مطالبہ کررہا ہے۔شوہر کی زیادتی سے تنگ آکر بیوی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعدشوہر کر گرفتار کرلیا اور واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی: گرگاؤں کی 3منزلہ عمارت میں آتشزدگی،نوجوان ہلاک

شیئر: