نگراں وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
اسلام آباد... نگران وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق عام انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملک کی داخلی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر اعظم نے اس حوالے سے آرمی چیف کوآگاہ کیا ۔واضح رہے کہ انتخابات 2018کے پر امن طریقے سے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے3 لاکھ اہلکاروں کی خدمات لینے کی درخواست کی ہے ۔