Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کے بھی کروڑوں کے اثاثے

اسلام آباد...سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے اثاثوں کی کل مالیت 6 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ۔ سابق وزیر داخلہ کا پاکستان سے باہر کوئی بزنس ہے نہ ہی سرمایہ کاری جبکہ ان کے بینک میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ہیں۔دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے پاس 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے۔ انہوں نے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا۔چوہدری نثار کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں۔ وہ خود کوئی بزنس کرتے ہیں نہ ہی گھر کا کوئی دوسرا فرد بزنس کرتا ہے۔دستاویزات کے مطابق چوہدری نثارکی اہلیہ اور بیٹی ان کے زیر کفالت ہیں۔ان کے ذرائع آمدن میں زرعی انکم، کرایہ اور جائیداد کے ذریعے وصولیاں ہیں۔چوہدری نثار نے پانچ غیر ملکی دورے کیے اور تمام سرکاری دورے تھے۔ان کے پاس دوسرے ملک کی شہریت نہیں اور نہ ہی انہوں نے اس سلسلے میں کوئی درخواست دی۔
مزید پڑھیں:فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے کروڑو ں کے قرضے معاف کرائے؟

شیئر: