Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، یوراگوئے اور اسپین، پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں

 
ماسکو: گروپ اے سے یوراگوئے اور روس جبکہ گروپ بی سے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اسپین اور پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔پرتگال اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ کا اختتام 1-1 گول سے ہوا لیکن میچ کے آخری لمحات میں ایران اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے انتہائی قریب آگیا تھا۔میچ کے پہلے ہاف میں پرتگال کے ریکارڈو کریزما نے گول کیا جبکہ دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں ایران کے کریم نے پینلٹی پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ایران جس نے پہلے مراکش کو شکست دی اور پھر اسپین کے خلاف عمدہ کھیل پیش کر کے سب کو حیران کیا، پرتگال کے خلاف آخری لمحات میں پینلٹی پر گول کر کے میچ کو برابری پر ختم کرنے میں کامیاب رہی۔اس میچ کی خاص بات کرسٹیانو رونالڈو کا پینلٹی پر گول نہ کرنا تھی۔ پرتگال کو میچ میں ایک، صفر سے برتری حاصل تھی کہ اسے پینلٹی کی صورت میں دوسرا گول کرنے کا موقع ملا جو رونالڈو نے ضائع کر دیا۔کرسٹیانو رونالڈو پینلٹی ضائع کرنے والے 5ویں کھلاڑی بن گئے ہیںان میں ارجنٹائن کے ا سٹار کھلاڑی لیونل میسی بھی شامل ہیں۔پرتگال کے کوچ فرنینڈو سینٹوز نے میچ کے بعد کہا کہ کریزما نے عمدہ گول کیا اور پینلٹی ملنے تک میچ ہماری گرفت میں تھا۔ رونالڈو گول نہ کر پائے لیکن یہ فٹبال کا حصہ ہے، سب کچھ پرفیکٹ نہیں ہوتا۔میچ کے بعد ایران کے کوچ کارلوس کوئروز نے کہا :’یہ ایک ایسا میچ تھا جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم نے ورلڈ کپ کو عزت بخشی ۔ ایران دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں اس وقت تاریخ رقم کرنے سے چند انچ دور رہا جب ا سٹرائیکر مہدی تریمی کو گول کرنے کا موقع ملا اور ان کی کک پر گیند باہر چلی گئی۔پرتگال ناک آوٹ مرحلے میں یوراگوئے کے خلاف کھیلے گا۔ ادھرگروپ بی ہی سے اسپین اور مراکش کے درمیان میچ کا اختتام بھی سنسنی خیز انداز میں ہوا جب ا سپین نے اضافی وقت میں گول کر کے میچ 2-2سے برابر کر دیا۔مراکش نے جسے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں ایران اور پرتگال سے شکست ہوئی تھی ا سپین کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور ایک موقع پر وہ جیتنے ہی والا تھا کہ ا سپین کی جانب سے ایاگو اسپاس نے میچ کے اختتامی لمحات میں گول کر کے میچ 2-2سے برابر کر دیا۔اس طرح اسپین نے اگلے مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ میزبان روس سے ہوگا۔
 

شیئر: