Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور تیار کرلیا

  اسلام آباد... پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کےلئے پیپلزپارٹی کا انتخابی منشور تیار کرلیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی زیرصدارت منشورکمیٹی کے اجلاس میں منشور کوحتمی شکل دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور میں زراعت، توانائی، صنعتی ترقی، آبی ذخائرکی تعمیر، روزگار کی فراہمی اور خواتین کی ترقی اولین ترجیحات ہوں گی۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے واضح حکمت عملی بھی حصہ ہوگی۔ خارجہ و داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلوں کے ساتھ اسے بہتر بنانا اہم نکات میں شامل ہے۔منشور میں تعلیم و صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات، بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیحات ہوں گی ۔ روزگارکی فراہمی کےلئے سرکاری اورنجی شعبے پربھی فوکس کیا جائے گا۔نظام عدل میں اصلاحات، احتساب کے نظام کو شفاف بنانا انتخابی منشور کا حصہ ہو گا۔ بین الصوبائی ہم آہنگی اورجنوبی پنجاب صوبے کے قیام انتخابی وعدہ منشور میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں:کس بات کا الیکشن،پیسہ برباد کیا جا رہا ہے،ریحام

شیئر: