Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں میں لگائے جانےوالے جیل سے انتباہ

ریاض ...سعودی ایف ڈی اے نے مقامی بازار وں میں رائج مضر صحت بالوںکا جیل استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرکے توجہ دلائی کہ سعودی بازاروں میں پلاسٹکا ڈی فیوز نام کا ایک جیل فروخت کیا جارہا ہے اسکی بابت یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ اس میں مضرصحت مادہ حد سے زیادہ مقدار میں پایا گیا ہے اسے استعمال نہ کیا جائے۔ صارفین کی صحت کیلئے پر خطر ہے جس کے پاس یہ جیل موجود ہو وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرلے اور آئندہ کسی بھی صورت میں اسے استعمال نہ کرے۔
 

شیئر: