Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیپ ٹاپ ٹیکنیشین پر حملہ، اسپتال میں داخل

نئی دہلی۔۔۔۔سونیا وہار میں لیپ ٹاپ میں ٹیکنیکل خرابی پر ناراض ہوکر لڑکوں نے لیپ ٹاپ ٹیکنیشین راہول پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور موقع پر موجود لوگوں کے بیان کی بنیاد پر ملزمان کیخلاف کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مار پیٹ کرنے والے 2بھائیوں نے راہول سے لیپ ٹاپ خریدا تھا۔ کچھ دن بعد دونوں بھائی لیپ ٹاپ لیکر آئے اور کہنے لگے کہ یہ خراب ہے۔ چیک کرنے کے بعد راہول نے کہا کہ ابھی تو ورانٹی ہے اسے ٹھیک کرانے کے بعد دیدونگاتاہم ملزمان نے راہول کو دکان کے اندر ہی زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ جب راہول جان بچاکر دکان سے باہر بھاگا تو باہر کھڑے ایک ملزم نے اس کے سر پر ڈنڈے سے وار کردیا ۔ شدید چوٹ لگنے سے وہ بیہوش ہوگیاجسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ راہول کے اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی بابت تفصیلات معلوم کیں اور ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ناسک میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

شیئر: