کراچی سمیت سندھ بھر کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی
کراچی: آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے پہلے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ایس ایچ اوزکی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ قبل ازیں کراچی میں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا فیصلہ ہوا تھا۔ اب سندھ بھر کے ڈی ایس پیز بھی تبدیل کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں سمری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے ، منظوری ہوتے ہی تبادلے اور تقرریاں ہو جائیں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا فیصلہ عام انتخابات میں پولیس کے کردار کو شفاف بنانے کی خاطر کیا گیا۔