Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی میں گروپ بندی‘ پارٹی کو پہلا بڑا جھٹکا

لاہور:  پنجاب کے ضلع لیہ کے بااثر اور سیاسی ’’سیہڑ گروپ‘‘ نے پی ٹی آئی سے علاحدگی اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اس بااثر سیاسی گروپ کو تحریک انصاف میں لائے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے جن میں قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ شامل تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیے ہیں، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے ۔ این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - بیلٹ پیپرز کی چھپائی یکم جولائی سے شروع ہوگی

شیئر: