2020ءمیں ہوٹلوں کے کمرے 6لاکھ ہونگے
باحہ....محکمہ سیاحت و قومی آثار نے واضح کیا ہے کہ 2020ءتک سعودی عرب میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 6لاکھ تک پہنچ جائیگی۔ سال رواں کے اختتام پر کمروں کی تعداد 5لاکھ ہوگی۔ ہوٹلوں کے کمروں میں اضافے سے سیاحتی اخراجات کم ہونگے۔ مسابقت کا ماحول بڑھے گا۔ محکمے نے توجہ دلائی ہے کہ بحر احمر اور القدیعہ سیاحتی منصوبوں کو روبعمل لانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ 22سیاحتی مراکز جدید خطوط پر استوار کئے جارہے ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موجودہ قوانین و ضوابط میں ترامیم کی جارہی ہیں۔