Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں کی نسلی تطہیر بند کرائے، مملکت

جنیوا .... سعودی عرب نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میانمار کی حکومت اقوام متحدہ کی ایلچی برائے میانمار کیساتھ تعاون نہیں کررہی ۔ سعودی عرب کا یہ موقف جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سعودی سفارتی مشن کے سربراہ ڈاکٹر فہد المطیری نے انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کیا۔ سعودی عرب نے میانمار کی حکومت سے کہاکہ وہ اقوام متحدہ کی ایلچی کو تمام متاثرہ علاقوں کے دورے کی اجازت دے۔ مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کیخلاف منظم نسلی تطہیر بند کرانے کیلئے جدوجہد تیز کرے۔ روہنگیا کی مسلم اقلیت کو تشدد اور اجتماعی سزاسے بچانے کیلئے مداخلت کرے۔
 

شیئر: