Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی چیمپیئنزٹرافی: پاکستان نے ارجنٹائن کو 4-1 سے شکست دیدی

بریڈا: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن کو4 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ ہالینڈ  کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں اسکور کیا۔ارجنٹائن نے پاکستان کی سبقت 29ویں منٹ میں ختم کردی جب پریٹیس ماٹیز نے گول اسکور کیا۔اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس نے 3 گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔47ویں منٹ میں علی مبشر کے گول نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر کھیل میں آگے کردیا جبکہ 49ویں منٹ کے احمد اعجاز کے گول نے گرین شرٹس کی سبقت 3-1 کر دی۔پاکستان کی جانب سے 58ویں منٹ میں بلال محمد علیم نے ایک اور گول اسکور کرکے گرین شرٹس کی جیت مستحکم بنادی۔ آخری چیمپیئنز ٹرافی میں یہ پاکستان کی پہلی فتح تھی۔اس سے قبل شاہینوں کی پرواز میں ہند، آسٹریلیا اورہالینڈ  آڑے آئی تھیں جس کے بعد انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر: