Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا،مریم نواز

لندن ...سابق وزیر اعظم نواز شر یف صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ظلم کے مٹنے کا ٹائم آگیا ۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ جوایک ایک کرکے ن لیگ کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ ایک ایک کرکے نااہل کررہے ہیں۔ایک ہی مرتبہ یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ ن لیگ ہمیں جیتی نظر آرہی ہے ہم اسے جیتنے نہیں دینا چاہتے۔ پوری طرح ن لیگ کو ریس سے باہر کردیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے تو خیال میں یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ مریم نواز نے الیکشن کے بائیکاٹ کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ظلم کے مٹنے کا ٹائم آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:جہانگیر ترین انتخابی مہم چھوڑ کر لند ن چلے گئے

شیئر: