Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر خاتون کو زندہ جلا دیا

متھرا۔۔۔۔اتر پردیش کے متھراضلع میں ایک نوجوان نے خاتون سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اسے زندہ جلا دیا۔ ضلع کے رایا تھانہ علاقے میں ہر بیر سنگھ نامی نوجوان نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کی جس میں ناکام ہونے کے بعد اس نے خاتون پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 95فیصد جل چکی تھی ۔ آگرہ میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نوجوان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کا سب سے طویل القامت پولیس مین

شیئر: