Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران خطے کیلئے خطرہ ہے، امریکی سفیر

نئی دہلی۔۔۔۔اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی گزشتہ روز ہندوستان کے دورے پر دہلی پہنچیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم  نریندر مودی سے ملاقات کرکے علاقائی و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔ نکی دہلی میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے کئی اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔ ہیلی نے ایران کو خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ’’ اگلا نارتھ کوریا‘‘ہے۔ ان کا ملک ہند کو ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق پھر سے غور کرنے  پر زور دیگا۔ساتھ ہی نئی دہلی کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنا تجارتی معاملہ جاری رکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔
سفیر بننے کے بعد ہیلی کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایران کو مذہب کے نام پر طعنہ شاہی کرنیوالا ملک قراردیا جو اپنے ہی لوگوں کو تکلیف پہنچاتا ہے۔ دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ مغربی ایشیا میں تصادم کا ماحول برپا کررہا ہے۔ہیلی نے ایران کے ساتھ ہند کی تجارت کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے ہند بھی ایران کے خطرے کو سمجھتا ہے۔
امن اور تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ امریکہ ہند کے ساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے امیگریشن کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے سیکڑوں افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے جن میں ہند سمیت مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں۔نکی نے کہا کہ امریکہ تارکین کا ملک ہے تاہم دہشتگردانہ کارروائیوں کے پیش نظر مزید تارکین کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ مذہبی رواداری کو اہمیت دیتا ہے۔ وہ دہلی کے چاندنی چوک میں واقع شاہی جامع مسجد، گورددوارہ ،مندر اور چرچ گئیں۔انہوں نے گوردوارہ نے میں روٹیاں بھی بنائیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی کے ریڑھی والے کا بھیڑکے ہاتھوں قتل

شیئر: