گھر میں ٹوائلٹ بنوانے کے مطالبے پر بیوی کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے
پٹنہ۔۔۔۔کھلے مقام پر رفع حاجت کیلئے جانے سے انکار اور گھر میں ٹوائلٹ بنوانے کے مطالبہ پر شوہر نے اپنی بیوی ممتا دیوی کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے۔شوہر منٹو پاسوان کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ممتا نے بتایا کہ اس کا شوہر منٹو تامل ناڈومیں مزدور ی کرتا ہے اور وہ 6ماہ گاؤں میں رہتا ہے اور 6ماہ باہر۔ گھر سے لیکر کھیت تک کا کام خود سنبھالتی ہوں۔روزانہ صبح اٹھ کر کھلے مقام پر رفع حاجت کیلئے جاناسب سے زیادہ ناگوار لگتا ہے۔کبھی دیر سے اٹھنے پر سسرال والوں کی بدکلامی اور نازیبا رویہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب بھی ٹوائلٹ کا مطالبہ کرتی ہوں شوہر باہر جاکر مزدوری کرنے کی بات کہتا ہے۔ممتا نے بتایا کہ وہ دن بھر مویشی ، کھیت میں مزدوری اور گھر کا کام کاج کرتی رہتی ہے۔کھلے مقا م پر رفع حاجت کیلئے جانے سے انکار کرنے پر شوہر اس کے ہاتھ کاپکاہوا کھانا نہیں کھاتا۔پولیس نے شکایت درج کرکے اس کے شوہر منٹوکی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔