Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل

اسلام آباد.. الیکشن کمیشن سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سینیٹ رکنیت معطل کی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ 9 مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے تاہم وہ طلبی کے باجوود پیش نہیں ہورہے نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منظور دی ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کے بائیکاٹ پر غور نہیں کررہے ،اسحاق ڈار

شیئر: