ادارہ امور حرمین شریفین کے زیر انتظام ماہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی شریف میں 73 لاکھ سے زائد افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے ماہ صیام میں روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن کے تحت افطار دسترخوانوں کی تیاری اور روزہ داروں کے لیے صحت مند افطار کی فراہمی شامل تھا۔
7,353,697 وجبة إفطار بالمسجد النبوي خلال شهر رمضان المبارك.#المسجد_النبوي pic.twitter.com/eiL52D305Z
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين- المسجد النبوي (@wmngovsa) April 8, 2025
افطار پیکٹس میں آب زم زم کی بوتل ، اعلی کوالٹی کی کھجوروں کا پیکٹ، زمزم کی ایک چھوٹی بوتل، لسی پیک، رمضان میں استعمال ہونے والا خصوصی چاٹ مصالہ (دقہ)، دہی کا پیکٹ، ٹشو پیپر اور کھجور والا بسکٹ شامل ہوتا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یومیہ بنیادوں پر مسجد نبوی شریف کے اندرونی و بیرونی صحنوں میں 2 لاکھ 27 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔