Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیٹ مڈلٹن نے بچپن میں اردن میں عربی سیکھی، قرآنی آیا ت یاد کیں

لندن ..... برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے صاحبزادے شہزادہ ولیم کی اہلیہ اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے نرسری میں عربی بھی سیکھی تھی اور آیات قرآنی بھی یاد کی تھیں۔ اسکے علاوہ رمضان مسلمانوں کیساتھ منایا تھا۔ شہزادی کیٹ کی فیملی مئی 1984ءمیں اردن منتقل ہوئی تھی جب انکے والد مائیکل برٹش ایئر ویز کے مینجر بناکر عمان بھیجے گئے تھے۔ نرسری کی بانی سائرہ النابلوسی نے شہزادی کیٹ کے اوائل عمری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نرسری میں صبح کا ایک روٹین تھا کہ سب بچوں کو بٹھا دیا جاتا جہاں وہ عربی زبان میں ایک نظم پڑھتے۔ اس کے علاوہ بچوں کی عربی بہتر بنانے کیلئے قرآنی آیات پڑھائی جاتیں جبکہ بچوں کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے بارے میں بتایا جاتا۔ مسز نابلوسی نے کہاکہ مائیکل مڈلٹن کبھی کبھار کیٹ کواسکول سے واپس لینے آیا کرتے تھے۔ وہ اپنی یونیفارم میں ہوا کرتے تھے۔ کیٹ نے تقریباً3سال اردن میں گزارے تھے۔ کیٹ کی کلاس میں 12بچے تھے جبکہ نرسری میں بچوں کی تعداد 100تھی۔ انکی عمریں3تا 5سال کے درمیان تھیں۔ اردن، جاپان، ہندوستان، انڈونیشیا اور امریکہ کے بچے تھے۔ واضح رہے کہ شہزادہ ولیم نے گزشتہ ہفتے اردن کا دورہ کیا تھا اس موقع پرانکی اہلیہ ساتھ نہیں تھی اور وہ تیسر ے بچے کی ولادت کے سلسلے میں میٹرنٹی چھٹی پر تھیں۔
 
 
 

شیئر: