Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کا سفر ختم ،فرانس جیت گیا

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں فرانس نے ارجنٹائن کو3کے مقابلے میں 4گول سے شکست دیدی اور اس کے ساتھ ہی ارجنٹائن کا ٹرافی کے حصول کے لئے سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ فرانس کے گرزمین نے میچ کے 13ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جسے کچھ ہی دیر بعد ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 41ویں منٹ میں ختم کر دیا۔ میراکاڈو نے 48ویں منٹ میں ارجنٹائن کی جانب سے دوسرا گول کر کے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی جسے فرانس کے پوارڈنے دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں گول کر کے ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد فرانس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2مزید گول کرمیچ کا اسکور2-4کر دیا ۔ مباپانے 64ویں اور 68ویںمنٹ میں دو گول کر دئیے۔انجری ٹائم میں ارجنٹائن نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور کن اگیورونے ٹیم کا تیسرا گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔بدقسمتی کے سائے جو میسی کی ٹیم پر میگا ایونٹ کے آغاز سے ہی چھائے ہوئے تھے کامیابی میں نہ بدل سکے جس کے باعث ارجنٹائن کی فٹبال عالمی کپ کے حصول کی دوڑ ختم ہو گئی۔ 

شیئر: