Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کا نفاذ کر دیا

ٹورنٹو۔۔۔کینیڈا نے درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر 10سے 25فیصد تک کے اضافی ٹیکس کا نفاذ کردیا۔اوٹاوا حکومت نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈورنلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ درآمد کی جانے والے مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے جواب میں کیا۔ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ۔

شیئر: