Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پوسٹ کے ڈائریکٹر کی مثالی پیشہ ورانہ ذمہ داری

تبوک ..... ریجنل سعودی پوسٹ کے ڈائریکٹر فائزالعنزی نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا عملی ثبوت دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ۔ عید کی تعطیلات کے باوجود 260کلو میٹر کی مسافت طے کر ڈاک کا پارسل مطلوبہ مقام پر پہنچا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق تبوک ریجن میں سعودی پوسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر فائز العنزی کے دفتر میں مدینہ منورہ سے ڈاک کا پارسل موصول ہوا جسے تبوک سے 260 کلو میٹردور قصبے میں پہنچانا تھا ۔ العنزی نے ڈاک خانے میں مامور اہلکاروں کے بارے میں دریافت کیا تو کوئی بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ پارسل میں دلہن کا عروسی جوڑا تھا جسے وقت مقررہ پر پہنچانا لازمی تھا مگر عید کی چھٹیوں کی وجہ سے کوئی پوسٹ مین موجود نہیں تھا ۔ العنزی نے پارسل خود لے جانے کا فیصلہ کیا اور تبوک سے 260 کلو میٹر دور قصبے میں وقت مقررہ پر پہنچادیا ۔ 
 

شیئر: