آسٹریلیا میں حملے کے وقت آواز پیدا کرنے والی مکڑی
سڈنی ..... آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ کے علاقے میں ایک ایسی مکڑی پائی گئی ہے جو کاٹتی تو نہیں لیکن حملہ کرتے ہوئے زور دار آواز پیدا کرتی ہے۔ یہ مکڑی انسان کے ہاتھ جتنی بڑی ہے۔ اسے دیکھتے ہی جھرجھری آجاتی ہے۔ جنگلی حیات کے فوٹو گرافر نے اس کی تصاویر اتار کر ویب سائٹ پر ڈالدی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جب یہ خطرہ محسوس کرتی ہے تو آوازیں نکالتی ہے۔ اگرچہ چہرے مہرے سے بھی خوفناک نظرآتی ہے لیکن مہلک نہیں۔ فوٹو گرافر نے اسے دیکھتے ہی پینسل کی مدد سے اسے چھیڑنے کی کوشش کی تو مکڑی نے آواز نکالنا شروع کردی۔ زیادہ تر مرکزی کوئنز لینڈ کی جھاڑیوں میں پائی گئی۔ یہ گہرے گڑھوں میں رہتی ہے اور جب خوراک کی ضرورت ہوتی ہے تب ہی باہر آتی ہے۔