Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ حادثہ: پولیس کو تحقیقات کےلئے ڈیڑھ ماہ کی مہلت

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے بھوجا ایئرلائن کے حادثے سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کےلئے پولیس کو ڈیڑھ ماہ کی مہلت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں ایئربلیو اور بھوجا ایئرلائن متاثرین معاوضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایئربلیو نے متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا ہے تاہم جن لواحقین نے تاحال معاوضہ نہیں لیا ان کا معاوضہ الگ اکاﺅنٹ میں پڑا ہے، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے رقم اکاﺅنٹ میں پڑی ہے اسکا مارک اپ کون دے گا۔ لواحقین نے معاوضہ کے حوالے سے کس نوعیت کی مقدمہ بازی کررکھی ہے۔ چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ مقدمہ بازی میں جانے والے لواحقین کی رقم ایئر بلیو کمپنی ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس جمع کرائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سول عدالت ایئربلیوحادثے کے لواحقین کے معاوضہ سے متعلق مقدمات کا 3 ماہ میں فیصلہ کرے جب کہ عدالت نے پراگرس رپورٹ جمع نہ کرانے پرایئربلیو کمپنی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ پولیس کو 6 ہفتے میں بھوجا ایئر لائن حادثہ کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چالان داخل کرانے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت 2ہفتوں کےلئے ملتوی کردی گئی۔
 

شیئر: