Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور: یکم جولائی سے بڑھنے والی پٹرول کی قیمتوں کے خلاف عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے ایک درخواست عدالت میں دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت بھی پچھلی حکومتوں ہی کی طرح چل رہی ہے۔ اسے عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا کوئی حق نہیں ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس سے متعلق عدالت عظمیٰ نے پہلے ہی از خود نوٹس لے رکھا ہے۔ لہٰذا عدالتی فیصلہ آنے تک نرخوں میں اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے ۔ واضح رہے کہ نگراں حکومت نے خراب مالی صورت حال کا موقف اپنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
 

شیئر: