Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان ہمت ہار گیا، بیلجیئم کا کوارٹرفائنل کیلئے عمدہ کھیل

ماسکو: پری کوارٹر فائنلز کے تیسرے روزجاپان اور بیلجیئم کی ٹیموں کو مابین انتہائی خوبصورت اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا ، بیلجیئم نے میچ کے انتہائی آخری لمحات میں تیسرا اور آخری گول کر کے 2-3سے فتح اپنے نام کر لی اور فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا۔دوسرے ہاف کے شروع میں جاپان کی ٹیم نے شدید دباو ڈالا اور گینکی ہراگوچی نے 48ویں منٹ میں جبکہ تکاشی اینوئی نے 52ویں منٹ میں دو گول کر کے میچ اپنے حق میں کر لیا۔2گول کے خسارے میں جانے کے باوجود بیلجیئم نے ہمت نہیں ہاری اور جان وینٹونگھن نے 69ویں منٹ میں گول اسکور کرکے جاپان کی سبقت آدھی کردی۔میچ کے 74ویں منٹ میں مرونی فلینی کے ایک اور گول کر کے بیلجیئم کو جاپان کے برابرکردیا۔امید تھی کہ میچ فاضل وقت میں جائے گا مگر انجری ٹائم کے آخری لمحے میں ناسر چڈلی نے شاندار گول اسکور کرکے بیلجیئم کی فتح یقینی بنادی۔2دن آرام کے بعد کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز میچوں کا آغاز ہوگا۔2میچز 6جولائی اور 2میچز 7جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

شیئر: