Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان دوسرے مرحلے میں پہنچ گیا، ٹائی بریک پرسینیگال باہر

 
ماسکو: پہلے راونڈ کے آخری دن گروپ ایچ کی ٹیمیں کولمبیا اور جاپان ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ سینیگال کی ٹیم فیئر پلے ٹائی بریک پر ٹورنامنٹ سے خارج ہو گئی۔ فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری دن گروپ ایچ کے پہلے میچ میں پولینڈ نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی، پولینڈ کے بیڈناریک نے 59ویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہیں کرسکا اور میچ کے اختتام تک فیصلہ 0-1رہا لیکن یہ فتح پولینڈ کے کسی کام نہ آئی اور نہ ہی جاپان کو اگلے مرحلے میں جانے سے روک سکی۔پولینڈ کی ٹیم تو پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی تھی۔ گروپ ایچ کے ہی دوسرے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو0-1 سے شکست دے کر باآسانی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔کولمبیا کے وائے مینا نے 74ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ۔ناک آوٹ مرحلے میں جانے کے لیے اصل مقابلہ جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان تھا۔دونوں ٹیموں کو اپنے آخری لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائنٹ برابر ہو گئے۔اگلے مرحلے میں جانے کے لئے فیصلہ گول کی بنیاد پر کیا جانا تھا لیکن دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیموں کے خلاف برابر گول اسکور کئے اور ان کے خلاف اسکور ہونے والے گولز کی تعداد بھی برابر تھی۔گو ل کی تعداد بھی برابر ہونے کے بعد جاپان کو سینیگال کے مقابلے میں 2یلو کارڈز کم ملنے پر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی مل گئی۔

شیئر: