Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کی اطلاع دینے والوں کے تحفظ کا مطالبہ

ریاض ...سعودی ارکان شوریٰ نے مالی اورانتظامی بدعنوانی کے جرائم کی اطلاع دینے والوں کے تحفظ کا نظام جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انسانی حقوق کی کمیٹی نے اس حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس پر ارکان شوریٰ نے بحث کی۔ انہوں نے مالیاتی وانتظامی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی پابندی پر زور دیا۔ بعض ارکان نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ گواہوں کے تحفظ اور بدعنوانی کے جرائم کی اطلاع دینے والوں کے تحفظ سے متعلق سعود ی قانون میں خلا پایا جاتا ہے۔ اسے پُر کیا جانا ضروری ہے۔
 

شیئر: