’سعودی عرب اپنے ذخائر کا ہر اونس، ہر گرام اور ہر ذرہ استعمال کرے گا‘
جمعرات 16 جنوری 2025 15:53
’یہ میرا مقدمہ ہے، میں اس کا دفاع کرنے والا ہوں، میں اس پر یقین رکھتا ہوں اور میں ہی اس کاوکیل ہوں‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی، اس کے معقول اخراجات اور اس کی پائیداری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فوری اجتماعی اور جامع کوششوں پر منحصر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کان کنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اپنے ذخائر سے ہر اونس، ہر گرام، ہر ذرہ اور ہر الیکٹران نکالنے اور اسے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’یہ میرا مقدمہ ہے، میں اس کا دفاع کرنے والا ہوں، میں اس پر یقین رکھتا ہوں اور میں ہی اس کاوکیل ہوں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف نے کل بدھ چوتھی بین الاقوامی کان کنی کانفرنس کا افتتاح کیا تھا جس کی سرگرمیاں آج جمعرات کو دارالحکومت ریاض میں جاری ہیں۔
کانفرنس میں 170 ممالک کے 20 ہزار سے زیادہ شرکاء اور 250 مقررین شریک ہیں۔