فواد حسن فوادنیب لاہور کے سامنے پیش
لاہور... وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادنیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے۔ نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاﺅسنگ ا سکینڈل میں طلب کر رکھا تھا۔ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے مختلف سوالات کئے ۔ فواد حسن فواد 2 گھنٹے نیب آفس میں موجود رہے اورتحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دئیے ۔