نواز شریف نے بے وفائی نہیں دشمنی کی،چوہدری نثار
راولپنڈی...سابق وفاقی وزیرداخلہ اور این اے 59سے انتخابی امیدوار چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سیٹ کی لالچ ہوتی توچپکے سے درخواست لاہوربھیج دیتا۔ نوازشریف صاحب!میں نے حلقے میں اربوں روپے لگائے۔آپ دکھائیں کتنے پیسے لگائے؟ لوگ پرچیوں سے نہیں ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں۔ ملک کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ نوازشریف یا زرداری اور نہ ہی عمران خطرات سے نمٹنے کی بات کرتے ہیں۔ انتخابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 34 سال آپ کو شرمندہ نہیں کیا ۔آ ئندہ بھی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پرچیوں سے نہیں ضمیر سے ووٹ دیتے ہیں۔ مجھے حلقے میں کامیابی نہیں بہت بڑی کامیابی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل پر ہاتھ رکھ کے بولو کیا علاقے میں اربوں روپے کے منصوبے نہیں لگوائے؟ نوازشریف صاحب، اپنے حلقے میں دکھائیں کہ کتنے پیسے لگائے؟ چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف قومی حکومت بنانے کی بات کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اکثریت کہتی ہے کون سی قومی قیادت؟ یہ کیا تماشا ہورہا ہے کسی کو سمجھ نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین 8 سال پرویزمشرف کی وردی کے پیچھے چھپے رہے۔میں نے مسلم لیگ سے وفا نبھائی لیکن نواز شریف نے بے وفائی نہیں، دشمنی کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بے پر کی اڑاتے ہیں کہ الیکشن کے بعدیہ ہوگا اوریہ ہوگا۔ چوہدری نثار پہلے کبھی بکا ہے نہ آ ئندہ بکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں ملتی،،وزارت داخلہ کا عہدہ چھوڑ کر سائیڈ پرہوگیا تھا۔