Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی فٹبال ٹیم کا روسی زبان میں اظہار تشکر

ماسکو: دوسرے اور ناک آوٹ راونڈ میں شکست کھا کرفیفا ورلڈ کپ 2018ءسے باہر ہو جانے والی جاپانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے ایک مرتبہ پھر تمام شائقین اور ٹیموں کیلئے بہت خوبصورت اور شاندار مثال قائم کردی ہے ۔ اس پر جاپانی کھلاڑیوں اور شائقین کو ورلڈ کپ کے اصل ہیروز کا خطاب بھی ملا ہے ۔جاپانی تماشائیوں نے اس سے پہلے بھی اپنے ملک کے میچ کے بعد ان اسٹینڈز کی صفائی کی تھی جہاں بیٹھ کر انہوں نے یہ میچ دیکھا تھا ۔ جاپانی تماشائیوں نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ کے بعد بھی ان اسٹینڈز کی بھی خوبصورت انداز میں صفائی کی ۔ کسی شکست خوردہ ٹیم کے تماشائیوں کی جانب سے اس کی توقع مشکل سے ہوتی ہے اور اس میچ میں جاپانی تماشائیوں کو سخت مایوسی کا شکار ہونا پڑا کیونکہ ان کی ٹیم کو 2گول کی برتری کے بعد شکست کا مزا چکھنا پڑا۔ دوسری جانب جاپانی فٹبال ٹیم کے اراکین نے بھی مہذب قوم ہونے کے اعزاز کو برقرار رکھا اور میچ کے اسٹیڈیم سے رخصت ہوتے وقت اپنے ڈریسنگ روم کو بھی اس طرح صاف کرکے چمکا دیا جیسے وہاں کسی ٹیم نے قیام ہی نہ کیا ہو۔ اس کے علاوہ جاپانی ٹیم نے ڈریسنگ روم سے نکلتے ہوئے روسی زبان میں اظہار تشکر کا پیغام بھی چھوڑا۔فیفا کے جنرل کو آرڈینیر نے جاپانی ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ایسی ٹیم ان کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ میں موجود تھی۔

شیئر: