Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں کشمیر میں تودہ گرنے سے 6سیاح ہلاک

بالٹال۔۔۔۔۔جموں کشمیر میں امرناتھ کے راستے میں تودے گرنے سے 6سیاحوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ گاندر بل ضلع کے بالٹال علاقے میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑ کی چٹان برابرکی شاہراہ  پر آگری۔ چٹان کی زد میں آنے سے 2خواتین اور 4مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3زخمیوں کوطبی مرکز پہنچایا گیا۔ واضح ہو کہ ببالٹال میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں بالٹال سے ہی جاتے ہیں۔امرناتھ کا مقام جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں سیاح 26اگست جائیں گے۔سیاحوں کی حفاظت کیلئے بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے تقریباً40 ہزارجوان تعینات ہیں۔ علاوہ ازیں نیم فوجی دستوں کی250کمپنیاں علاقے میں موجود ہیں۔امرناتھ جانیوالے راستوں پر 2ہزار فوجی جوان تعینات کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں فوج اور پولیس کی 54کمپنیاں بھی علاقے میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیا 11لوگوں کو موت کی نیند سلانے والا کا ماسٹر مائنڈ یہ ہوسکتا ہے؟

شیئر: